ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہلا ہاکی ورلڈ لیگ:ہندوستان -چلی کے درمیان میچ ڈرا

ہلا ہاکی ورلڈ لیگ:ہندوستان -چلی کے درمیان میچ ڈرا

Mon, 27 Mar 2017 11:31:18    S.O. News Service

نئی دہلی، 26؍مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کا خواتین ورلڈ ہاکی لیگ راؤنڈ دو کے آغاز سے پہلے چلی کے خلاف کھیلا گیا میچ 2-2 سے ڈرا رہا۔ویسٹ وینکور میں ہفتے کی شام کھیلے گئے اس میچ میں چلی نے 18ویں منٹ میں آگسٹینا وینیگاس کے داغے گئے فیلڈ گول کی بدولت سبقت حاصل کی۔اس کے بعد انوپا بارلا نے 35ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر ملے موقع کو گول میں تبدیل کرکے ہندوستان کو برابری پرلا دیا وہیں انوپا کے گول کے بعد وندنا کٹاریا نے 36ویں منٹ میں بہترین فیلڈ گول کرکے ہندوستان کو دو ایک سے سبقت دلادی ۔اس میچ کی جیت ہندوستان کے کھاتے میں جاتی دکھائی دے رہی تھی، لیکن آگسٹینا نے ایک بار پھر ملے شاندار موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 53ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول کرکے ا سکور پھر سے برابر کر دیا، جس کے ساتھ میچ 2-2گول کے ساتھ ڈرا رہا۔خواتین ورلڈ ہاکی لیگ راؤنڈ دو میں ہندوستانی خواتین ٹیم کی مہم کا آغاز یکم اپریل کو گروپ اے میں یوروگوئے کے خلاف ہونے والے مقابلے سے ہوگا ۔اس سے پہلے، ہندوستانی ٹیم کا مقابلہ کینیڈا سے ہوگا ۔


Share: